حیدرآباد۔7اکٹوبر ( راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ الحاج میر وزارت علی پاشاہ بانی و معتمد طور بیت المال کا آج بعمر 94سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 8اکٹوبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر جامع مسجد یکیم میر وزیر علی خان فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ شاہ راجو قتال حسینیؒ مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 9اکٹوبر بروز جمعرات جامع مسجد طور قاضی پورہ میں 4بجے سہ پہر مقرر ہے ۔ تفصیلات 9394777849 یا 9397626685 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔ صدر طور بیت المال جناب محمد شمس الدین اعظمی ایڈوکیٹ اور دیگر ارکان انتظامی نے موصوف کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الحاج میر وزارت علی پاشاہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت تادم آخر غریب و ضرورت مندوں کی مدد کرتے رہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول اور اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ بانی و معتمد کے انتقال کی وجہ دفتر طور بیت المال 8اور 9اکٹوبر کو کام نہیں کرے گا ۔