جمعرات , دسمبر 12 2024

بانسواڑہ کے 31 گرام پنچایتوں میں آج انتخابات

بانسواڑہ ۔ /29 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ میں ضلع کلکٹر کاماریڈی ستیہ نارائینا نے دورہ کرتے ہوئے آر ڈی او آفس میں عہدیداروں کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے صحافیوں کو بتلایا کہ بانسواڑہ ڈیویژن کے منجملہ 7 منڈلوں میں گرام پنچایت انتخابات کروائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جملہ 170 مواضعات کے پنچایت انتخابات کے تیسرے مرحلے کے انتخابی شیڈول کو مکمل کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 170 گرام پنچایتوں میں 38 گرام پنچایت سرپنچ کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا ۔ ماباقی 131 پنچایت میں انتخابات منعقد کئے جائیں گے ۔ ضلع کلکٹر کاماریڈی ستیہ نارائنا نے وارڈ ممبر کی حیثیت سے جملہ 1512 وارڈوں میں 557 وارڈ ممبرس کو بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے ۔ اب صرف 946 وار ڈ ممبرس میدان میں مقابلہ کررہے ہیں ۔ /30 جنوری کو رائے دہی صبح 7 بجے تا ایک بجے تک جاری رہے گی ۔ جس کے بعد ووٹوں کی گنتی عمل میں لائے جائے گی ۔ لہذا رائے دہندوں کو تمام سہولیات فراہم کرتے ہوئے پولنگ بوتھ مراکز پر پینے کے پانی کی سہولیات کرنے اور پنچایت انتخابات کو پرامن طریقے سے منعقد کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ۔ اس موقع پر بانسواڑہ آر ڈی او راجیشور راؤ ، ایم پی ڈی او ، جونیئر اسسٹنٹ اور دیگر سرکاری عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT