بانسواڑہ کے منڈلوں میں جشن

بانسواڑہ 30 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بانسواڑہ رکن اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے اپنی قیامگاہ پر پریس میٹنگ کے دوران انہوں نے پارٹی قائدینوں اور عوام کو مشورہ دیا کہ 2 جون صبح 8بجکر 10 منٹ پر تلنگانہ ریاست کی جدید حکومت عمل میںلائی جارہی ہے اور تلنگانہ ریاست حکومت کے منتخب چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راو کی حلف برداری بھی عمل میںلائی جارہی ہے ۔ مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی رکن اسمبلی بانسواڑہ ٹی آر ایس پارٹی نے اس خصوص میں پارٹی قائدینوں اور عوام سے کہا کہ اس دن ہم تمام کو چاہئے کہ جس طرح سے ہم خوشیوں کا تہوار مناتے ہیں اسی طرح سے ہم سب کو ملکر جدید حکومت تلنگانہ ریاست حکومت کیلئے خوشیوں جیسا تہوار منانا ہوگا اور بانسواڑہ کے ہر منڈل کے تمام مواضعات میں گھر گھر پارٹی جھنڈے نصب کئے جانا ایک دوسرے سے ملک کر مبارکبادی میٹھائیاں تقسیم کے علاوہ آتش بازی اور جگہ جگہ پر فلکسی اشتہیرات چسپاں کئے جانا چاہئے کا پارٹی قائدینوں اور عوام کو مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر انجی ریڈی ،کرشنا ریڈی،عبدالمقیت صدر جامع مسجد و سینئر قائد کے بھاسکر ،ڈاکیڈ کے علاوہ کوٹگیر منڈل بیر کور منڈل کے قائدین بھی موجود تھے۔