بانسواڑہ۔/30اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوپہر 2بجے تک بانسواڑہ شہر کے تمام پولنگ بوتھ پر صرف 37 فیصد رائے دہی ہوئی تھی کیونکہ عوام کو ووٹر لسٹ کی سربراہی نہ ہونے پر شکایت کی گئی۔ بیشتر رائے دہندگان کا کہنا تھا انہیں ووٹر لسٹ نہیں ملنے پر مایوسی ہوئی۔ اس کے علاوہ گرمی کی شدت کی وجہ سے بھی ضعیف العمر افراد پولنگ بوتھ پر پہنچنے سے قاصر رہے۔ اس طرح سے کئی افراد کو پولنگ بوتھ سے مایوس ہوکر بھی جانا پرا۔ اس صورت میں زیادہ تر مسلم خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث 75%فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔ رائے دہی کے دوران اسلام پورہ بوتھ نمبر 180 پر تلگودیشم ٹی آر ایس اور کانگریس پارٹی کارکنوں میں لفظی جھڑپوں کے علاوہ ایک تلگودیشم قائد شمس الدین پر ٹی آر ایس قائد نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں تلگودیشم قائد شمس الدین کو طبی معائنہ کیلئے نظام آباد دواخانہ کیلئے منتقل کردیا گیا اور
ان حملہ آوروں کے خلاف پولیس بانسواڑہ میں شکایت درج کروائی۔ شمس الدین پر ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے حملہ کرنے پر تلگودیشم پارٹی امیدوار بی نائیک حلقہ بانسواڑہ نے برہمی کا اظہار کیا۔ اس سے اس بوتھ نمبر 180 اسلام پورہ میں ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی امیدوار پوچارام سرینواس ریڈی ان کے فرزند بھاسکر اور کانگریس پارٹی سابق مارکٹنگ چیرمین جی ونئے کمار کے درمیان بھی لفظی جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔ جبکہ موضع دیسائی پیٹ میں بھی پوچارم سرینواس ریڈی نے ایک پولنگ بوتھ پر ونئے کمار کو دھمکی دی اور موٹر کار کو نذر آتش کردینے اپنے کارکنوں کو حکم دیا لیکن پولیس نے بروقت مقام پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کردیا۔ بانسواڑہ منڈل کے علاوہ ورنی منڈل، کوٹگیر منڈل، بیرکور منڈل میں پرامن رائے دہی ہوئی۔ ان منڈلوں میں کوئی ناخوشگوار واقعات کی اطلاع نہیں ہے۔ اس طرح سے حلقہ بانسواڑہ اسمبلی کے جملہ 4منڈلوں میں 75فیصد رائے دہی ریکارڈ ہوئی۔ الیکشن آفیسر مسٹر مادھو راؤ نے بتایا کہ 5بجے تک 75فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔
افضل پور میں لڑکی کا اغواء
افضل پور۔/30 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تعلقہ افضل پور کے موضع الگی (بی) میں پرس رام چندر نائیکی نامی شخص نے مبینہ طور پر ایک 21سالہ لڑکی کا اغواء کرلیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب موضع الگی بی کی رہنے والی شریمنت بائی نامی خاتون نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا ہے کہ الگی (بی )دیہات کے ساکن پرس رام چندر نائیکی نے اس کی بیٹی کا اغواء کیا ہے۔