بانسواڑہ۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بانسواڑہ میں ٹی آر ایس پارٹی تنظیمی انتخابات ، ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی کی قیامگاہ پر عمل میں لائے گئے۔بانسواڑہ سینئر ٹی آر ایس پارٹی قائدین پوچارم سرینواس ریڈی وزیر زراعت کے فرزند پوچارم سریندر ریڈی کی نگرانی میں بانسواڑہ منڈل کے تنظیمی انتخابات عمل میں آئے۔ اس موقع پر بانسواڑہ منڈل میناریٹی صدر کی حیثیت سے ایم اے قادر، نائب صدر کی حیثیت سے ایم اے خورشید، سکریٹری کی حیثیت سے شبیر حسن کو عہدہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ بانسواڑہ کے کئی سینئر قائدین کو بھی عہدے دیئے گئے۔