بانسواڑہ میں اجتماع برائے خواتین

بانسواڑہ ۔ ( راست ) مولوی سید عیسی مظہری کے بموجب مستقر بانسواڑہ وارڈ نمبر 2 ٹیچرس کالونی بانسواڑہ بروز اتوار ظہر تا عصر 12 اپریل عبدالوہاب کے مکان پر خواتین کے اجتماع کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں حیدرآباد کے مہمانان خصوصی مولانا مفتی تجمل قاسمی مخاطب کریں گے ۔ اسی دن مدینہ مسجد میں بعد نماز مغرب مہمانان خصوصی مولانا مفتی تجمل کا بیان ہوگا ، تمام مسلمانوں سے گذراش کی جاتی ہے کہ اپنی اپنی خواتین کو دینی مجلس اور خصوصی دعاؤں میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں ۔