بامقصد زندگی کیلئے شرعیت محمدیؐ پر عمل ضروری

مکتھل یکم ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسلم معاشرہ میں بالخصوص نوجوانوں کا رجحان مساجد اور دینی کاموں کی طرف بڑھ رہا ہے جو خوش آئند بات ہے تاہم ان امور میں خلوص و للہیت ،مداوامت اور اپنی زندگیوں کو بامقصد بنانے کے سلسلہ میں شعورو توجہ کی ضرورت ہے تا کہ کئے جانے والے کام بارگاہ خدا وندی میں قبولیت کا شرف حاصل کرتے ہوئے ہماری نجات و کامیابی کا ذریعہ بن جائے ۔ سلسلہ قادریہ کے ممتاز نسبت بزرگ محمد العلماء حضرت مولانا الحاج شاہ حافظ محمد جلال الرحمن مفتاحی نے مکتھل مسجد رحمانیہ میں منعقدہ ایک اجمتاع کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ قبل امیں اجتماع کا مولانا مفتی احمد علی قاسمی ایر گیرہ رائچور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ جواں سال ممتاز عالم دین مولانا موسی خان ندوی نے بارگاہ خیر الانام میں ہدیہ نعت پیش کی ۔ حضرت شاہ جمال الرحمن مفتاحی نے اپنے بصیرت افروز خطاب میں کہا کہ اصل میں اصلاح و درستگی تین جہتوں سے ہونی چاہئے کہ ایک ہمارا عقیدہ درست ہوجائے کہ نفد و نقصان کا تصور صرف خدائے تعالی کی ذات گرامی سے وابستہ ہوجائے اور دوسرے ہمارا باطن ہمارا ظاہر بھی مکمل درست ہوتا کہ شریعت کی عملی جھلک ہماری زندگیوں سے بھی اجاگر ہو ۔ حضرت نے شرکاء کو علماء حق کی صحبتوں میں رہنے اور دینی و دعوتی ماحول سے وابستہ رہنے کی تلقین کی ۔اس موقع پر حضرت شاہ مولانا ظلال الرحمن فلاحی، حضرت مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی کے علاوہ مولانا عبدالعلیم کوثر قاسمی، مولانا حافظ عبدالقوی حسامی، اور مولانا غلام محمد رشیدی و دیگر حفاظ و علماء و شہر کے معززین اور نوجوانوں کی بڑی و قابل لحاظ تعداد موجود تھی۔