بامبے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بی جے پی کو آر پی آئی کی مشروط تائید

ممبئی ۔ 27 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : ریپبلکن پارٹی آف انڈیا نے آج آئندہ سال منعقد ہونے والے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بی جے پی کی تائید کا اعلان کیا ہے اور مجوزہ انتخابات میں 35 نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ کیا ۔ آر پی آئی ( اے ) کے سربراہ رام داس اتھاولے نے میڈیا سے بات چیت کرت ہوئے کہا کہ بی ایم سی انتخابات میں بی جے پی کی تائید کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے عوض بی ج پی ہمارے لیے 35 نشستیں مختص کرے جب کہ شیوسینا ۔ بی جے پی انتخابی مفاہمت کی صورت میں اٹھاولے نے کم از کم 50 نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ آر پی آئی آئندہ سال کے انتخابات میں شیوسینا سے ہرگز مفاہمت نہیں کرے گی ۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے 227 کارپوریٹرس ہیں جس پر سینا ۔ بی جے پی اتحاد کی حکمرانی ہے لیکن آر پی آئی ( اے ) کا صرف ایک کارپوریٹر ہے ۔۔