نئی دہلی۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج مجاہد آزادی بال گنگا دھر تلک کو ان کے 158 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پھول مالائیں چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔ بعدازاں انہوں نے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر بھی تحریر کیا کہ بال گنگا دھر تلک کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر ہم تمام اس عظیم مجاہد آزادی کو سلام کرتے ہیں جس نے سوراج کے لئے اپیل کرتے ہوئے حب الوطنی کی چنگاری بھڑکائی تھی۔