بال ٹمپرنگ، چنڈیمل 4 ونڈے اور 2 ٹسٹ کیلئے معطل

دبئی ۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چنڈیمل ، کوچ چندیکا ہتھورو سنگھے اور منیجر اسنکا گروسنہا کو دورہ ویسٹ انڈیز کے موقع پر بال ٹمپرنگ کی پاداش میں 4 ونڈے اور 2 ٹسٹ مقابلوں کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔ آزاد جوڈیکل کمشنر مائیکل بلف نے مذکورہ تینوں افراد کو بال ٹمپرنگ کا خاطی پانے کے بعد سزاء سنائی ہے اور اب یہ پابندی عائد کئے جانے کے بعد چنڈیمل جنوبی افریقہ کے خلاف رواں سیریز کے مابقی 2 ٹسٹ مقابلوں کے علاوہ 4 ونڈے مقابلوں میں بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی سے محروم رہیں گے۔ آئی سی سی کے بموجب اس مقدمہ کی سنوائی 11 جولائی کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہوئی تھی، جس میں کھلاڑی کوچ اور منیجر کو خاطی پائے جانے کے بعد آج سزاء کا اعلان کردیا گیا ہے۔