بالوں کی حفاظت آپ کے اپنے ہاتھ میں

بالوں کے بے تحاشا مسائل میں سب سے زیادہ بال گرنے کا مسئلہ ہے۔ بہت سے لوگ اس کی روک تھام، مختلف شیمپو، تیل اور دواوں کے ذریعے کرتے ہیں۔ جبکہ قدرت نے ہمیں بے شمار سبزیاں، پھل اور غذائی اجناس سے نوازا ہے کہ ہم اپنے جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ بالوں کے مسائل پر بھی بہ آسانی قابو پا سکتے ہیں۔

کیونکہ ہم جو کچھ کھاتے ہیں اس کا براہِ راست اثر ہمارے بالوں پر بھی پڑتا ہے۔  روزمرہ کی خوراک میں شامل کرکے بالوں کے مسائل سے بآسانی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں ۔وٹامن سی:وٹامن سی غدودوں کی رطوبت میں اضافہ کا باعث ہیں، جو بالوں کو قدرتی طور پر مضبوط بناتی ہے۔ وٹامن سی کے حصول کیلئے پالک، پپیتا، شملہ مرچ، اسٹرابیری، انناس اور مالٹے کا استعمال کریں۔شملہ مرچیں سرخ سبز اور پیلے رنگ کی ہوتی ہیں، جو وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں جو بالوں کی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ وٹامن سی دراصل اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ خون میں سرخ ذرات کافی مقدار میں موجود ہیں جو آکسیجن کی مطلوبہ مقدار بالوں کی جڑوں تک پہنچائیں گے۔ وٹامن سی کی کمی سے بال خشک اور پھٹ جاتے ہیں اور اس طرح بال آسانی سے گر جاتے ہیں۔وٹامن اے:گاجر میں’بیٹا کیروٹین‘ہوتا ہے جس سے وٹامن اے بنتا ہے،اگر آپ کو وٹامن اے کی کمی ہوجائے تو بال پتلے اور بے جان ہوجاتے ہیں، لہٰذا گاجروں کا جوس آپ کے بالوں کو مضبوط و توانا کرے گا۔