بالوں کو لمبا کرنے کے بہترین طریقے

ہرخاتون یہ خواہش رکھتی ہے کہ اس کے بال لمبے اور مضبوط ہوں تاہم بالوں کو اُگنے اور بڑھنے میں وقت لگتا ہے۔ بالوں کو لمبا کرنے کے بے شمار طریقے موجود ہیں مگر ایسی کوئی جادو کی دوا موجود نہیں جو اچانک لمبے بال ہو جائیں۔آپ کو اس کیلئے صبر اور کچھ خاص چیزوں کو اپنی عادت بنانا ہوگا۔
بالوں کو لمبا کرنے کے کچھ بہترین آزمودہ ٹپس ٭اچھا اور بہترین کوالٹی والا برش استعمال کریں۔ ٭بال اگر گیلے ہوں تو فوری طور پر ان کو نہ باندھا کریں۔٭گیلے بالوں میںکنگھی پھیرا کریں۔  ٭بالوں پر کسی بھی قسم کا کیمیکل استعمال نہ کریں، جیسے بلیچ یا کلر بالوں کو جڑوں سے خشک کریں ، جب گیلے ہوں تو۔٭لمبے بالوں کی خواہش رکھنے والے افراد کھانا خوب سیر ہوکر کھایا کریں۔ ٭پروٹین والی چیزیں بالوں کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ٭انڈا مچھلی پھلیاں اور دہی کھانا لمبے بالوں کا سب سے اہم راز ہے۔ ٭سرسوں کا تیل اپنا روزانہ کا معمولی بنالیں۔ سرسوں کا تیل روزانہ لگائیں ۔٭بالوں کو کناروں سے کاٹتے رہیں، اس سے بال تیزی سے بڑھتے ہیں۔