احمدآباد۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج سوال کیا کہ تقسیم پاکستان کیلئے جب سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو کریڈٹ دیا جاسکتا ہے تو بالا کوٹ اسٹرائیک کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کو کریڈٹ کیوں نہیں دیا جاسکتا۔ راج ناتھ سنگھ آج امیت شاہ کی نامزدگی کی ریالی میں شرکت کے موقع پر ہماری بہادر افواج نے پاکستان سے مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا جس میں ایک بنگلہ دیش اور پاکستان ۔ تاہم اس کے لئے اس وقت کے وزیراعظم اندرا گاندھی کو کریڈٹ دیا گیا تھا تو پھر آج جبکہ وزیراعظم نے سخت ترین فیصلہ کرتے ہوئے بالا کوٹ اسٹرائیک کروایا تو پھر انہیں اس کیلئے کریڈٹ کیوں نہیں دیا جاسکتا۔اس وقت اٹل بہاری واجپائی نے اندرا گاندھی کی ستائش کی اور ملک کو اس کی مبارکباد دی مگر آج کانگریس ایسا نہیں کررہی ہے۔