بالا نگر میں نعش برآمد

حیدرآباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) بالانگر پولیس نے علاقہ سے ایک نعش برآمد کرلی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرومورتی نگر کے علاقہ سے پولیس نے 36 سالہ بھاسکر نامی شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جو پیشہ سے کارپینٹر بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے ایک ویلڈنگ کی دوکان کے قریب سے اس کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔