بالانگر میں پراسرار طور پر لاپتہ شخص کی نعش دستیاب

حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) بالانگر پولیس حدود میں پراسرار طور پر لاپتہ شخص کی نعش کو پولیس نے برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا راجو کالونی میں رہتا تھا ۔ 19 ستمبر کو وہ اپنے مکان سے نکلا تھا اور واپس اپنے مکان نہیں پہونچا اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا پولیس نے آج اس شخص کی نعش کو مقامی نالے سے برآمد کرلیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ شخص نشہ کی حالت میں نالے میں گرنے کے سبب ہلاک ہوگیا ہوگا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔