بالانگر میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد ۔ /22 نومبر (سیاست نیوز) بالانگر کے علاقہ میں دو افراد نے ایک شخص پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ شخص سدرشن راؤ جو پیشہ سے ہائیڈالک مشین تیار ساز بالانگر کے علاقہ چنچل میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے دو افراد نرسنگ اور لکشمن سے مشین تیار کرنے کے لئے پیسہ لے کر ٹال مٹول کررہا تھا ۔ سدرشن کی اس حرکت سے دونوں کافی تنگ آچکے تھے ۔ اور کل اس کے کارخانہ پہونچے اور پڑوسی کے ذریعہ اس شخص کو کارخانہ طلب کیا جیسے ہی تینوں کا آمنا سامنا ہوا بحث و تکرار کے بعد جھگڑا شروع ہوا اسی دوران سدرشن راؤ فوت ہوگیا ۔ پولیس بالانگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔