کریم نگر میں کانگریس امیدوار لکشمی نرسمہا راو اور پونم پربھاکر کا خطاب
کریم نگر۔/27اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجھے بحیثیت رکن اسمبلی منتخب کرنے پر نیتا بازار کے تما م مسائل کو حل کرواؤں گا۔ کریم نگر حلقہ اسمبلی سے کانگریس کے امیدوار چیلمیڈہ لکشمی نرسمہا راؤ نے یہ بات کہی۔ حلقہ پارلیمنٹ کے امیدوار پونم پربھاکر کے ساتھ مل کر انہوں نے نیتا بازار میں جاکر اپنی انتخابی مہم چلائی ۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ اسمبلی کے سبھی مسائل سے میں واقف ہوں، اس مرتبہ مجھے کامیاب کریں۔ اس موقع پر پونم پربھاکر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جولاہوں ، کپڑا تیار کرنے والوں سبھی مزدوروں اور بنکروں کیلئے خصوصی دواخانہ نیتا بازار کی تعمیر سلسلہ میں وہ اپنا حصہ ادا کئے ہیں۔ آنجہانی کونڈہ لکشمن باپو جی کی سوچ و فکر و خیالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تلنگانہ تحریک میں حصہ لیا اور تلنگانہ حصول کے لئے سچے دل سے کام کیا اور آج ہم ہماری پارٹی کانگریس نے تلنگانہ حاصل کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے اپنی بات کا پاس و لحاظ کیا ہے۔ اس موقع پر پارٹی نئی صدر کنا کرشنا دیگر قائدین ایم اشوک راؤ، پدماشالی سنگھم قائدین ملیشم ، لکشمی راجم، عمران، سریندر وغیرہ شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل دینے والی کانگریس پارٹی کو ووٹ دینا چاہیئے ۔ سی پی آئی مقامی صدر سکریٹری بی راجو کے زیر اہتمام25اور 26ڈیویژنوں میں کانگریس کی انتخابی مہم چلائی گئی۔ سی ایچ راجیشم، اے آئی ایس ایف ،اے آئی وائی ایف قائدین کے ویویک ،لکشمی ریڈی، یوگیندر، راکیش، رمیش، راجو، شیواشنکر وغیرہ نے اس انتخابی تشہیری مہم میں حصہ لیا۔حلقہ اسمبلی کریم نگر کے امیدوار چیلمیڈہ لکشمی نرسمہا راؤ کی اہلیہ مسز سونیلا نے چنتہ کنٹہ شانتی نگر میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر چیلمیڈہ لکشمی نرسمہا راؤ کو انتخابات میں کامیاب بنائیں، انہوں نے کریم نگر کی ترقی میں کافی حصہ لیا ہے۔ ایم ایل اے منتخب ہوجانے پر کریم نگر کی مزید ترقی کیلئے وہ کوشش کریں گے۔ اس انتخابی مہم کے موقع پر مسز سونیلا کے ساتھ نائب سرپنچ چنتہ کنٹہ لکشمی نارائنا، سابق ایم پی ٹی سی موہن وغیرہ کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔