باغی ارکان کے ایک اور کانگریس حکومت کی تائید کی تردید

ننیتال ۔ /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے چیف وہپ نے آج اتراکھنڈ ہائیکورٹ کے اجلاس پر کہا کہ 9 باغی ارکان اسمبلی نے اپنی نااہلیت کو چیالنج کرتے ہوئے پیش کردہ درخواست میں یہ کہا ہے کہ وہ ایک اور کانگریسی حکومت کی تائید کریں گے ۔ بشرطیکہ ہریش راوت کو چیف منسٹر کے عہدہ سے ہٹادیا جائے اور نہ ہی انہوں نے ایسا کوئی بیان اسپیکر کے روبرو دیا تھا ۔ جسٹس یو سی دھیانی کے اجلاس پر وکیل امیت سبل نے ادعا کیا کہ باغی ارکان اسمبلی کو فطری انصاف سے محروم نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اسپیکر کا حکمنامہ عجلت میں جاری کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کے سپریم کورٹ میں بیان کی وہ تردید نہیں کرتے۔