حلب /2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت شام کی فوجوں نے شہر حلب کے نصف سے زیادہ حصے پر حکومت کا قبضہ بحال کردیا ہے ۔ یہ علاقہ قبل ازیں دولت اسلامیہ کا مستحکم گڑھ سمجھا جاتا تھا ۔ صدر شام بشارالاسد کی فوجوں نے اپنی جارحانہ کارروائی میں تیز رفتار کامیابی حاصل کرتے ہوئے شام کے تجارتی دارالحکومت حلب پر قبضہ کرلیا ۔ حملہ کا آغاز /15 نومبر کو ہوا تھا ۔