دمشق ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : صدر بشاالاسد نے جنگ سے متاثرہ ملک شام میں ملازمت ترک یا فوج سے بغاوت کرنے والوں کو معافی کا اعلان کیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی صنعا کے بموجب بشارالاسد نے فرمان جاری کیا جس میں بغاوت کرنے والوں کو جو شام میں موجود ہیں یا فرار ہوچکے ہیں عام معافی کا اعلان کیا ہے ۔ اندرون ایک سال خصوصی فرمان کے ذریعہ دوسری مرتبہ عام معافی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس میں کہا گیا کہ جو لوگ منحرف ہونے کے بعد شام چھوڑ کر چلے گئے انہیں خود کو حوالے کرنے دو ماہ کی مہلت دی جاتی ہے اور شام میں موجود رہنے والوں کے لیے ایک ماہ کی مہلت ہوگی ۔