حیدرآباد۔24جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) حالیہ دنوں میں ایسی کئی مثالیں سامنے آئی ہے جہاں متوسط خاندانوں سے یا غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور باصلاحیت نوجوانوں نے کئی غیرمعمولی کارنامے انجام دیئے ہیں ۔ ایسے ہی نوجوان اتھیلیٹ میں نویں جماعت کی طالبہ کے بھارگوی بھی ہے جو ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ بھارگوی کے والد کے جناردھن ایک جسمانی معذور ہے تاہم ان کی بیٹی جس نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ اوپن انٹراسکول اتھیلیٹ ‘ کھمم میں منعقدہ ریاستی سطح کے مقابلوں کے علاوہ بیشتر مقابلوں میں میڈلس حاصل کئے ہیں ۔ 800میٹرس کے مقابلوں میں انہوں نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ اوپن کا سلور میڈل حاصل کیا ہے جب کہ کھمم میں منعقدہ ریاستی سطح کے مقابلوں میں برونز میڈل حاصل کیا ہے ۔ بھارگوی کی خواہش ہے کہ وہ غریب خاندان کی لڑکی ہونے کے باوجود اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر وہ کارنامہ انجام دیں جو ہندوستان کیلئے سابق میں پی ٹی اوشا نے انجام دیا ہے ۔ اپنی کامیابی میں انہوں نے ادبھواسکول کی پرنسپل کے سریتا اور پی ٹی کوچ سے بھی اظہار تشکر کیا ہے ۔