باسل اور ستویکا کو جونئیر فرنچ اوپن داخلہ کا امکان

نئی دہلی 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جونئیر فرنچ اوپن میں وائلڈ کارڈ داخلہ کیلئے ہونے والے انڈر 18 ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے باسل کھوما اور ستویکا ساما نے اپنے اپنے مقابلے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ یہ ٹورنمنٹ آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن اور فرنچ ٹینس اسوسی ایشن کی مشترکہ کاوشوں سے ہو رہا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو جونئیر فرنچ اوپن میں حصہ لینے کے مواقع دستیاب ہوسکیں۔ یکم اپریل تا 4 اپریل منعقد ہونے ان مقابلوں میں جملہ 16 لڑکے لڑکیوں نے حصہ لیا ہے جن میں میزورم کے باسل کھوما نے بوائز مقابلے اور ستویکا ساما نے لڑکیوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس سے ان کی جونئیر فرنچ اوپن میں شمولیت کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔