کمشنر آف ایجوکیشن ڈائرکٹر تلنگانہ ٹی چرنجیولو کا اقدام
مدہول یکم /مارچ ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) حلقہ مدہول میں ایک ٹیچر کو معطل کر دیا گیا اور ایک ہیڈ ماسٹر اور ریاضی ٹیچر کو میمو جاری کیا گیا واضح رہے کمشنر آف ایجو کیشن ڈائر یکٹر تلنگانہ اسٹیٹ مسٹر ٹی چرنجیولونے آج حلقہ مدہول کا اچانک دورہ کر تے ہوئے مختلف اسکولس کا معائنہ کیا اور تعلیمی حالات کاجا ئزہ لیا سب سے پہلے باسر یو پی ایس اسکول پہنچ کر طلباء سے راست با ت چیت کی جس پر یہاںپر موجود ہ دو اساتذہ اسکول میں غیر حا ضر پا ئے گئے اسی اثنا میں ایس جی ٹی ٹیچر سنجیو رائو جو اسکول ھذا میں صدر مدرس کی خدمات انجام دئے رہے ہیں حا ضر ہو گئے جس پر کمشنر آف ایجو کیشن نے اسکول میں غیر حا ضر رہنے کے متعلق جواب طلب کیا جس پر سنجیو رائو نے کہاکہ انٹر ویل دیکر چا ئے نوشی کیلئے گئے تھے دوسرے ٹیچر رخصت پر ہیں جس پر کمشنر نے مسٹر سنجیو ایس جی ٹی ٹیچر رویندر پور باسر کو معطل کیا بعد ازاں بیدریلی اسکول پہنچ کر یہاں کے انتظامات کے جا ئزہ لیا جس پر یہاں پر بہتر انتظامات نہ ہو نے کی وجہ سے ایم ای او مدہول اور ڈپٹی ڈی او عادل آباد کو میمو جاری کیا وہاں سے مدہول ضلع پر یشد ہائی اسکول پہنچ کر تفصیلی جا ئزہ لیتے ہوئے دہم جماعت کے طلباء وطالبات سے ریاضی کے متعلق مختلف سوالات کئے جس پر طلباء وطالبات نے اطمینان بخش جواب نہ دینے پر انہوں نے اساتذہ کو طلب کر تے ہوئے وجوہا ت دریافت کی اور کہا کہ طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں بلکہ محنت و لگن سے طلباء کو درس و تدریس میں مصروف رکھیں بعد ازاں کے کستور با گا ند ھی ہا سٹل پہنچ کر تعلیمی حالات اور نو تعمیر عمارت کا جا ئزہ لیا اور جلد ازجلد بقیہ عمارت کے کا م کو جلد ازجلد مکمل کر نے کی ہدایت دی انہوں نے صحافیوں سے بات کر تے ہوئے کہاکہ ضلع پر یشد ہائی اسکول صدرمدرس اور ریاضی ٹیچر کو میمو جاری کر نے کی بات کہی اس موقع پر ڈپٹی ڈی او، ایم ای او وشوناتھ کدم مدہول کے علاوہ ضلعی عہدیدار موجود تھے ۔