بازار گھاٹ سے دستیاب شخص کی موت

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) نامپلی کے علاقہ بازار گھاٹ میں گذشتہ ہفتہ دستیاب زخمی شخص آج فوت ہوگیا ۔ انسپکٹر پولیس نامپلی مسٹر مدھو موہن نے بتایا کہ اس واقعہ کے خلاف پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 12 ستمبر کے دن نامعلوم افراد کے حملہ میں ایک 30 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ یہ حملہ پولیس تحقیقات میں قاتلانہ حملہ ثابت ہوا ۔ تاہم پولیس مقتول اور قاتل دونوں کی تلاش میں مصروف ہے ۔ پولیس مقتول کی شناخت میں مصروف تحقیقات ہے ۔