حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ کے علاقہ بارکس میں آج رات ایک خاتون نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذریعہ کے مطابق 24 سالہ شہناز بیگم جو بارکس کے ساکن محمد احمد خان کی بیوی تھی اس خاتون نے آج رات مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کی شادی 6 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے چار بچے ہیں ۔ پولیس نے کہا کہ خاتون کی خودکشی کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہ چل سکا اور پولیس اس خودکشی پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔