حیدرآباد ، 25 جنوری (راست) بارکس ریسلنگ چمپئن شپ چند یوم متعاقب کی گئی ہے۔ استاد بامعس اکھاڑہ عبداللہ بن محمد بامعس کے مطابق گزشتہ 25 سال سے یوم جمہوریہ کے موقع پر اس چمپئن شپ کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے جس میں دونوں شہروں اور پڑوسی ریاستوں کے پہلوان شرکت کرتے ہیں۔ بلدی الیکشن کے پیش نظر اسے موخر کیا گیا۔ بارکس گراؤنڈ میں 4 فبروری کو وزن لئے جائیں گے جبکہ 6 اور 7 فبروری کو مقابلے ہوں گے۔ تفصیلات کیلئے 9391161803 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔