ہانگ کانگ 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) زرعی شعبہ میں کم شرح ترقی پر متفکر وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ موجودہ حکومت پر بارش کی مہربانی نہیں رہی جیسی سابقہ حکومتوں میں رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمزور زرعی شعبہ ایک چیلنج بن رہا ہے ۔ تاہم موجودہ حکومت زرعی شعبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے شعبہ جات میں بہتر ترقی سے معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوکتا ہے ۔ جیٹلی نے یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آبادی کا 55 فیصد حصہ زراعت پر انحصار کرتا ہے اور موجودہ حکومت میں دو موسموں میں بارش کافی نہیں ہوئی ہے جیسا کہ سابقہ حکومتوں میں تھی ۔ زرعی شعبہ میں پیشرفت سست رفتار رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جون اور جولائی میں بارش کی صورتحال بہتر تھی تاہم اگسٹ اور ستمبر میں مانسون مایوس کن رہا ہے ۔ اس سے زرعی شعبہ کی رفتار متاثر رہی ۔