بارش کے پانی کو زمین میں محفوظ کرنے کے اقدامات

پروگرام کا انعقاد، رکن اسمبلی گنگولا کملاکر کا خطاب
کریم نگر۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بارش کے پانی کے ہر قطرہ کی حفاظت کے اقدامات حکومت تلنگانہ کررہی ہے۔ بارش کا پانی ہو یا غیر موسمی بارش کا پانی اس کی حفاظت ایک منصوبہ بند طریقہ سے کی جارہی ہے۔ بارش کے پانی کو بہہ جانے سے اور ضائع ہونے سے روکنے کیلئے اور پانی کو زمین میں جذب کرنے کے لئے کریم نگر میں بلدیہ کی جانب سے خالی جگہوں پر گڑھے کھودے گئے ہیں تاکہ پانی زمین میں جذب ہوجائے ۔ رکن اسمبلی کریم نگر گنگولا کملاکر نے پانی کو زمین میں جذب کرنے کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میئر بلدیہ سردار رویندر سنگھ ، ڈپٹی میئرگوگیلا رمیش نے پروگرام میں حصہ لیا۔ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کہا کہ سابق تلگودیشم حکومت کے دور میں ( آپ اور ہم ) پروگرام کے ذریعہ پانی کو زمین میں جذب کرنے کے اقدامات کئے گئے تھے اور گڑھوں کی کھدوائی کی گئی تھی ، ہر گھر کے احاطہ ، کھیتوں میں بھی اسی طرح کا پروگرام عمل میں لایا گیا تھا۔ اور اب دوبارہ پانی کی کمی کا مسئلہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ اس لئے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کے اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگربلدیہ کے تعاون سے پانی کو زمین میں جذب کرنے کے اقدامات سارے ضلع میں روبہ عمل لائے جارہے ہیں۔