بارش کے موسم میں شدید دھوپ

ویملواڑہ ۔ 21 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بارش کے موسم میں سورج کی کڑی روشنی سے موسم گرما کی طرح عوام پریشان ہورہے ہیں ۔ کبھی کبھی بادل چھارہے ہیں لیکن بارش ہونے کا تو نام ہی نہیں ہے ۔ ایک طرف کڑی دھوپ کی گرمی سے دوپہر کے وقت پر عوام نے اس گرمی کو برداشت نہیں کررہے ہیں اور کافی پریشان ہورہے ہیں ۔ تقریباً درجہ حرارت 32 ڈگری سیلس سے زائد درج ہورہی ہے اور عوام پھر موسم گرما کی طرح ہی گھر میں رکھے گئے کولروں کو پھر سے استعمال کیا جارہا ہے ۔ کسانوں کو اس دھوپ سے کھڑی فصلوں کو کافی نقصان ہونے کا اندازہ ہے ۔ بارش کے موسم کی طرح تالاب ، کنویں ، نالے وغیرہ اب بھرنے سے رہے ، اس سے موجودہ پانی بھی ختم ہو کر کسانوں کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ موسم گرما کی طرح ہی بجلی بھی روزانہ 4 گھنٹے سے لیکر 6 گھنٹے تک کٹوتی ہورہی ہے ۔ اسی سے عوام پھر ایک مرتبہ دھوپ سے بچنے کیلئے چھتریوں کا استعمال کررہے ہیں اب تو بھی بارش ہونے کیلئے اللہ تعالی کا لاکھ شکربجالکر ویملواڑہ کے عوام کے ساتھ ساتھ دیگر دیہاتوں کے عوام نے بھی آسمان کی طرف ہاتھ اٹھاکر دعائیں مانگ رہے ہیں ۔