بارش کے سبب موسم خوشگوار

کلواکرتی۔/17 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آج سہ پہر سے مسلسل تیز رفتار بارش کا سلسلہ ہنوز تادم تحریر جاری ہے ۔ موسم کی تبدیلی کے سبب موسم خوشگوار ہوچکا ہے۔ کافی دنوں سے بارش کے نہ ہونے کے سبب موسم سخت گرم ہوچکا تھا لیکن آج کی بارش کے سبب جہاں موسم خوشگوار رخ اختیار کرلیا ہے وہیں پر تاجرین اور دسہرہ تہوار کیلئے تیاری کرنے والے برادران وطن کیلئے تھوڑی تکلیف کا باعث بھی بنا۔

کلواکرتی میں کانگریس کی انتخابی مہم
کلواکرتی۔/17 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کانگریس پارٹی کی انتخابی تشہیر کافی زور و شور سے جاری ہے۔ روزانہ گھر گھر پہنچ کر کانگریس امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی کیلئے نمائندگی کی جارہی ہے۔ آج بھی کانگریس کارکنوں نے کئی ایک مقامات پر پہنچ کر پارٹی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرنے اور پارٹی امیدوار کو کامیاب بنانے کی درخواست کی۔