یلاریڈی /5 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ میں گذشتہ 11 ماہ سے ضامن روزگار اسکیم کے کام نہ انجام دئے جانے پر اور بارش کا ایک ماہ گذرنے کے بعد بھی آسمان سے پانی کا خطرہ نہ برسنے پر خریف سیزن میں کسان اور مزدور اپنے اہل خانہ کے ساتھ شہروں کا رخ کر رہے ہیں ۔ لنگم پیٹ منڈل کے پوتائی پلی ، شٹ پلی سنگاریڈی ایکاپلی ، کومٹ پلی مواضعات سے اب تک 150 خاندان نے مواصعات چھوڑ کر روزگار کیلئے شہر کا رخ کیا ہے ۔ جس سے کئی مواضعات خالی ہو رہے ہیں ۔ قومی ضامن روزگار اسکیم بھی مرکزی حکومت کی ان غریب مزدوروں کو راحت دینے میں کامیاب نہ رہی ۔ کئی ماہ سے اسکیم کے کام نہ ہونے پر زرعی مزدور بارش کے انتظار میں تھے کہ انہیں کام میسر ہوگا لیکن موسم میں زبردست منفی انقلاب نے انہیں شہر حیدرآباد ، نظام آباد ، آرمور ، موڑتاڑ ، کمرپلی ، انکاپور ، جیسے علاقوں کا رخ کر رہے ہیں ۔ اس میں زیادہ تر عوام حیدرآباد جاچکے ہیں۔ اب تک سرسبز کھیتوں میں کام کرنے والے یہ مزدور اب شہر کی سمنٹ فیاکٹری ، ریت ، کنکر ، پولٹری فارمس میں مختلف کام کرنے پر مجبور ہیں ۔ اگر مکمل مواضعات خالی ہوں تو پھر یہ ویان ہوجائیں گے ۔ پھر کب دوبارہ آباد ہوں گے پتہ نہیں ۔ اس لئے حکومت کو چاہئے کہ ان غریب مزدوروں کو اسکیم کے تحت کام فراہم کرکے انہیں روکا جائے ۔ مزدوروں کے ایک بار چلے جانے سے مواضعات میں یہ کام پر اس کا منفی اثر ضرور پڑسکتا ہے ۔ جس کی حکومت کو سنجیدگی سے غور و فکر کرنا ضروری ہے ۔