بارسلونا کی 5-0 سے کامیابی

میڈریڈ ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیونل میسی کی جانب سے پنالٹی پر گول نہ کرنے کے باوجود بارسلونا نے 10 کھلاڑیوں پر مشتمل لیونٹے کے خلاف لالیگا مقابلہ میں 5-0 کی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس مقابلہ میں نیمر نے پہلا گول بناتے ہوئے بارسلونا کو سبقت دلوائی۔ پہلے گول میں میسی کا تعاون رہا جیسا کہ انہوںنے جو پاس دیا اس پر نیمر نے گول اسکور کیا۔ اس مقابلہ میں ایسا پہلا موقع دیکھا گیا ہیکہ میسی نے پنالٹی پر گول بنانے سے محروم رہے۔