میڈرڈ۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال چمپئنز لیگ کوارٹر فائنل میں یووینٹس اور آئیکس کا اعصاب شکن مقابلہ 1-1 کی برابری پر ختم ہوا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار گول سے ایونٹ میں ریکارڈ ایک 125 واں گول اسکورکر لیا۔ دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈکا مقابلہ ہوا، شاء کے اون گول نے میسی کی ٹیم بارسلونا کو فتح دلا دی۔کوارٹر فائنل فرسٹ لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور بارسلونا کے درمیان بھی زبردست مقابلہ ہوا۔ بارہویں منٹ میں شاء کی غلطی بارسلونا کے کام آئی اور میسی کی ٹیم کو 0-1 سے فتح مل گئی۔