بارسلونا چمپئنس لیگ کے کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس ۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )چار مرتبہ کی چمپئن بارسلونا اور فرنچ چمپئن پیرس سینٹ نے سیزن کے پہلے مقابلوں پر مشتمل چمپئنس لیگ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ بارسلونا جو کہ یہاں اپنے ناقص لیگ مقابلوں کے ذریعہ پہنچی تھی لیکن اس نے مانچسٹر سٹی کو 2-1 سے شکست دیتے ہوئے مجموعی طور پر 4-1گول کی سبقت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ باسلونا کے چمپئنس لیگ کے کوارٹر فائنل میں رسائی کے بعد وہ گھریلو حریف ٹیم ایٹلی ٹیکو میڈریڈ کے ساتھ قطعی 8ٹیموں میں شامل ہوچکی ہیں۔دوسری جانب مانچسٹر سٹی ایسی دوسری انگلش ٹیم ہے جسے متواتر دوسری رات ٹورنمنٹ سے باہر ہونا پڑا ہے کیونکہ گذشتہ روز آرسنل بھی ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکی ہے ۔بارسلونا کیلئے لیونل میسی نے چمپئنس لیگ کا 8واں گول کرتے ہوئے سبقت دلوائی ۔