بارسلونا نے ریکارڈ 5 ویں مرتبہ چیمپئنز لیگ جیت لی

برلن ۔ 7جون (سیاست ڈاٹ کام )اسپینی فٹبال کلب بارسلونا نے اطالوی کلب یوونٹس کو چیمپیئنز لیگ ٹورنمنٹ کے فائنل میں 3-1 سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ خطاب جیت لیا۔ بارسلونا نے پچھلے چھ برسوں میں تین چیمپیئنز لیگ خطابات جیتے ہیں۔بارسلونا کی کامیابی میں لیوس سوریز اور نیمر کے دوسرے ہاف میں بنائے جانے والے گولس نے کلیدی رول ادا کیا ہے۔جرمنی کے شہر برلن کے اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلے مقابلے میں بارسلونا میچ کے چوتھے منٹ میں اس برتری حاصل کر لی جب برسلونا کلب کے مڈ فیلڈر راکوٹیکچ نے آندرے اینیستا کے پاس پر گول کر دیا۔بارسلونا نے میچ کے ابتدائی منٹوں حاصل کی گئی برتری کو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رکھا۔ تاہم میچ کے دوسرے ہاف میں یوونٹس کے الوارو موراٹا نے گول کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ یوونٹس نے میچ کو برابری پر لانے کے بعد بارسلونا کے گول پر متعدد حملے کئے لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ لوئیس سوریز نے دوسرا ہاف میں گول کر کے بارسلونا کو برتری دلوا دی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں نیمر نے بارسلونا کا تیسرا گول اسکور کر کے ٹیم کی برتری ناقابل شکست بنا دیا۔بارسلونا نے 2015 سیزن میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور تین خطابات جیتے۔بارسلونا کی فتح میں لیونل میسی، لوئیس سوریز اور نیمر نے اہم کردار ادا اور پورے سیزن میں کوئی کھلاڑی بھی شدید زخمی نہیں ہوا۔یورگوائے سے تعلق رکھنے والے لوئس سوریز نے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں اٹلی کے کھلاڑی کو کترنے کی سزا کے طورگیارہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکے لیکن جب سے میدان میں اترے ہیں انھوں نے انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

سوریز کا بارسلونا سے اظہارِ تشکر
برلن ۔ 7جون (سیاست ڈاٹ کام ) چمپینز لیگ کے فاتح کھلاڑی لیوس سوریز نے بارسلونا سے اس لئے اظہار ِ تشکر کیا کہ کلب نے ان کی اس وقت حمایت کی جب وہ تادیبی کارروائی کی وجہ سے چار ماہ کی پابندی کا سامنا کررہے تھے۔