بارسلونا لالیگا خطاب سے ایک فتح دور

میڈرڈ۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )اٹلیٹکومیڈرڈکی رئیل سوسائیڈاڈ کے خلاف 3-0 سے شکست کے بعد بارسلونا کلب کو 25 واں سپینش فٹ بال لیگ (لالیگا)کاخطاب جیتنے کیلئے مزید ایک فتح درکار ہے۔ شکست کے بعد ٹیموں کے جدول میں اٹلیٹکو میڈرڈ اور بارسلونا کے نشانات میں 12 نشانات کا واضح فرق ہو گیا جس کی وجہ سے لالیگا کا خطاب بارسلونا کی دسترس میں آ گیا ہے اور اب اسے کیریئر کے 25ویںخطاب کیلئے 29 اپریل کومقررہ میچ جیتنا ہو گا۔ بارسلونا کی ٹیم گزشتہ سیزن میں دوسرے نمبر پر رہی تھی۔