بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کو سال کے آغاز پر حیران کن شکست

میڈرڈ۔6 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) اسپن کی معروف ٹیم بارسلونا اورئیل میڈرڈ کو اسپینش لالیگا میں سال کے پہلے میچ میں حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بارسلونا کے جوڈی البا کے اون گول نے رئیل سوسائیڈاڈ کو فتح دلادی جبکہ ویلنشیا نے سنسنی خیز مقابلے میں رئیل میڈرڈکو 1-2 سے شکست دیدی۔ دیگر مقابلوں میں ریو ویلسینونیگٹافیاورایبار نے اسپونیل کیخلاف کامیابی حاصل کرلی۔اسپینش لیگ میں رئیل سوسائیڈاڈ اوربارسلونا مدمقابل ہوئے۔ کھیل کے ابتدائی لمحات میں بارسلونا کے جورڈی البا نے غلطی سے گیند حریف ٹیم کے جال میں ڈال دی۔ جورڈی البا نے اون گول کرکے حریف ٹیم ریال سوسائیڈاڈ کو برتری دلائی جو آخری لمحات تک برقراررہا۔جوڈی البا کی صرف ایک غلطی بارسلونا کو مہنگا پڑ گئی اور سال کے آغاز میں ہی بارسلونا کو غیر معروف ٹیم کے خلاف حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بارسلونا کے سوپر اسٹار، میسی ، نیمر اور سوریز ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام ہوئے۔دوسری جانب ویلنشیا نے رئیل میڈرڈکیخلاف 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔ کھیل کے 14ویں منٹ میں رئیل میڈرڈکے کرسٹیانورونالڈو نے پینالٹی کک پرٹیم کو برتری دلائی جو کہ پہلے ہاف تک برقرار رہی۔رونالڈو نے رواں سیز ن میں 33واں گول بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے ہاف کے52ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے انٹونیو بارگن نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔