بادے پلی میں گرام پنچایت کے ناقص انتظامات سے عوام کو مشکلات

جڑچرلہ /2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ بادے پلی میں گرام پنچایت کے ناقص انتظامات کے باعث بادے پلی کے کئی وارڈس میں گندگی و تعفن پھیل گئی اور وبائی امراض پھوٹ پڑنے کے اندیشے لاحق ہیں ۔ آبادی کے کئی علاقوں میں کچرے کی عدم نکاسی اور موریوں میں جابجا کچرے کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں اور موریاں اُبل پڑی ہیں مقامی عوام کا کہنا ہے کہ تقریباً 2 ماہ سے موریاں صاف نہیں کی جارہی ہیں اور کچرے کے ڈھیر جگہ جگہ دکھاگئے دے رہے ہیں ۔ موریوں کے اوپر سلاب نہ ہونے کی وجہ سے بدبو پھیل رہی ہے ۔ بستی کے کئی علاقوں میں اسٹریٹ لائیٹ کی تنصیب ابھی تک عمل میں نہیں لائی گئی ۔ بادے پلی کے عوام کا مقامی رکن اسمبلی مسٹر سی لکشما ریڈی سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی دلچسپی دکھاکر بادے پلی گرام پنچایت کے عہدیداروں کو زور دے ان مسائل کو حل کروائیں ۔