جڑچرلہ /24 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ بادے پلی زرعی مارکٹ کے احاطے میں سی سی آئی کے تحت کپاس کی خریدی کا آغاز عمل میں آیا ’’ جی ڈی ضلی مارکٹ مسٹر روی کمار نے زرعی مارکٹ میں کپاس کے خریدی کیلئے مرکز کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر روی کمار نے کہا کہ گنگاپور کے قریب واقع کاٹن مارکٹ میں کپاس کی خریدی کیلئے مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنی کپاس کو مذکورہ مرکز میں فروخت کریں ۔ کپاس فی کنٹل 4100 چار ہزار ایک سو روپئے خریدی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 8 فیصد نمی کی رعایت ہے ۔ 9 فیصد سے زیاد کپاس نمی پائی جائے تو اس کی قیمت کم ہوگی ۔ ضلع محبوب نگر میں سی سی آئی کے تحت کپاس کی خریدی کیلئے 5 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ شادنگر کلواکرتی ، گدوال اور ناگرکرنول میں بھی کپاس کی خریدی کے مراکز عنقریب میں قائم کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر صدر منڈل پریشد لکشمی شنکر نائیک ، جیہ پردا ، زیڈ پی ٹی سی ، گوردھن ریڈی ضلع صدر ٹی آر ایس شیوا کمار ، یادیا ، بالامنی ، بھاسکریا ، باگاریڈی سریکانت ، محمد علی دانش ، حاجی محمد یوسف ، امتیاز خان عبداللہ ، ابراہیم ، سید مسیح الدین ، پربھاکر ریڈی ، ناگی ریڈی ، محمد حفیظ و دیگر موجود تھے ۔