بادشاہوں اور حکمرانوں کی تاریخ رہی ہے عوام کو لوٹیں اور اپنا گھر بھریں مگر سائفس کوسی نے اس تاریخ کو ہی بدل دیا۔ویڈیو

افریقی بادشاہ سائفس کوسی کا منفرد انداز دن میں میکانک اور رات میں سلطنت کے امور کا اسکائپ پر جائزہ۔
فی الحال جرمنی میں ورک شاپ چلانے والے افریقی بادشاہ سائفس کوسی ان دنوں سوشیل میڈیا پر سرخیاں بٹور رہی ہیں کیونکہ وہ افریقی شہر گھانا کے مضافات کی سلطنت کے حکمران ہونے کے باوجود وہ جرمنی میں ایک ورک شاپ چلاتے ہیں اور شام کو اسکائپ کے ذریعہ اپنی سلطنت کے امور کا جائزہ لیتا ہے۔ سائفس کوسی دراصل نوعمری میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے یوروپ ائے تھے اور وہ میکانک بن گئے۔

کوسی جب اطلاع ملی کے ان کے والد ہوہو کا انتقال ہوگیا ہے تو وہ سلطنت واپس گئے جہاں پر ان سے بڑے بھائی سلطنت کی ذمہ دار سنبھالنے کے حق دار تھے مگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر کیونکہ وہ بائیں ہاتھ کا استعمال کرتے تھے جس کو افریقی کی مذکورہ سلطنت میں منحوس مانا جاتا ہے اوراسی وجہہ سے کوسی کو سلطنت کی ذمہ داری سونپی گئی۔

سائفس کوسی صرف بادشاہ نہیں ہیں جو عوام کو لوٹ کر سلطنت کے باہر جائیدادیں بناتے ہیں بلکہ وہ جرمنی اور دیگر ممالک سے چندہ اکٹھا کرکے اپنی سلطنت میں عوا م کی فلاح بہبود کے لئے اسکولس اور دواخانوں کی تعمیر انجام دیتے ہیں۔ عام طور پر حکمرانوں کی شبہہ جابر اور ظلم کی ہوتی ہے جس کے متعلق رعایہ کا ردعمل کافی ناراضگی کا ہوتا ہے کہ سائفس کوسی اپنی رعایہ میں تمام عمر کے لوگوں میں کافی مقبول ہیں۔