اجزاء : دودھ دو لیٹر، شکر دو کپ، چاول آدھا کپ، کیوڑہ چند قطرے، بادام آدھی پیالی، دو عدد الائچی کے دانے۔
ترکیب: سب سے پہلے چاول بھگو کر پیس لیں۔ بادام کوٹ لیں۔ اب دودھ اُبالیں، جب اُبلنے لگے تو چاول ڈال کر پکاتی رہیں یہاں تک کہ دودھ آدھا رہ جائے۔ اب اس میں شکر شامل کریں اور ساتھ ہی الائچی کے دانے پیس کر ڈال دیں اور بادام بھی۔ جب کھیر تیار ہوجائے تو چولہا بند کرکے کیوڑہ ڈالدیں۔ مزیدار بادامی کھیر تیار ہوجائے گی۔