باتھ روم خاتون خانہ کے ذوق اور سلیقے کا آئینہ

کہا جاتا ہے کہ اگر کسی خاتون کے بارے میں یہ فیصلہ کرنا پڑے کہ وہ سلیقہ مند ہے تو یہ فیصلہ اس کے گھر کے کچن اور باتھ روم کو دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔
باتھ روم گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جہاں کچن کی طرح صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جاتا ہے اور اس کے علاوہ باتھ روم کو اگر ڈیکوریٹ کیا جائے تو صحت پر اس کے نہایت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے۔ اگر خاتون خانہ تھوڑی توجہ اپنے باتھ روم کو دیں تو یہ توجہ آپ کے گھر کو بھی چار چاند لگا دے گی اور آپ کے سلیقے کی داد دیئے بنا کوئی نہ رہ سکے گا اور باتھ روم بہت خوبصورت ہوجائے گا۔ باتھ روم مختلف سائز کے ہوتے ہیں، آپ وہ حصہ منتخب کریں جو آپ کی فیملی اور گھر کے لئے مناسب ہو۔ عام طور پر چھوڑے باتھ روم منتخب کرلئے جاتے ہیں، ان میں سہولت کم ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے میں بڑے باتھ اور ان میں باتھ ٹب جدت اور نوطرزی کی علامت ہوتے ہیں۔ آپ ایک اچھے برانڈ کا ٹب بروشر اور کیٹلاگ دیکھنے کے بعد کریں۔