نظام آباد: 5؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ڈاکٹر بابو جگجیون رام کی 108 ویں یوم پیدائش راجیو گاندھی آڈیٹوریم میں انعقاد عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر رونالڈ روس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مہان شخصیتوں کی زندگی اور ان کی تاریخ سے واقفیت ناگزیر قرار دیا۔ ایس سی کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بابو جگجیون رام کا تعلق دلت طبقہ سے ہے اور کئی مسائل کا سامنا کرتے ہوئے اعلیٰ مقام تک پہنچتے ہوئے اپنی ایک شناخت قائم کی ہے یہ مجاہد آزادی، مرکزی وزیر دپٹی پرائم منسٹر ملک کیلئے کئی انجام دیا۔ بحیثیت وزیر زراعت کئی تبدیلیاں لاتے ہوئے کسانوں کیلئے کئی فائدہ مند کام انجام دیا۔ 50سال تک رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے کام کرنے کا اعزاز بابو جگجیون رام کو حاصل ہوا۔ بابو جگجیون رام کی مثال لیتے ہوئے نوجوانوں سے خواہش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کئی مہان شخصیتیں تھیں جن میں بابا صاحب امبیڈکر، بابو جگجیون رام دلتوں کی فلاح بہبودی کیلئے کام انجام دیتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے دلتوں کیلئے تین ایکر اراضی کی فراہمی، کلیانہ لکشمی اسکیم کو روبہ عمل لایا جارہا ہے۔ اراضی کی تقسیم کی اسکیم کے تحت 60 خاندانوں کو 168 ایکر اراضی تقسیم کی گئی مزید 438 ایکر اراضی کی تقسیم کیلئے نشاندہی کی گئی اور اس اسکیم کیلئے فنڈس کی کوئی قلت نہیں ہے۔ابتداء میں تقسیم کردہ اراضی کی ترقی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اسٹیڈی سرکل کے قیام کیلئے اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 1257 افراد کو خود روزگار اسکیم کے تحت سبسیڈی منظور کی گئی۔ ضلع میں 2.50لاکھ وظائف میں سے 20فیصد یعنی 50 ہزار وظائف دلت طبقہ کو فراہم کئے جارہے ہیں اس موقع پر ضلع پریشد چیرمین دفعدار راجو، مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا، ایم ایل سیزراجیشور، وی جی گوڑ، جکل ایم ایل اے ہنمنت شنڈے نے اپنی تقریر میں کہا کہ بابو جگجیون رام ایس سی طبقات کیلئے کئی کارنامے انجام دیا اور آگے بڑھانے کیلئے اہم رول ادا کیا۔ ملک کی آزادی کی جدوجہد میں کئی مرتبہ جیل کی صعوبتیں برداشت کی ہے۔ دلتوں کیلئے مختص کردہ اسکیمات کی عمل آوری ناگزیر قرار دیتے ہوئے اور پارلیمنٹ میں بھی اس کی عمل آوری پر زور دیااور بابو جگجیون رام کی سیاسی زندگی شفاف رہی ہے اورکبھی بھی کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف سنگموں سے تعلق رکھنے والے قائدین اور کارکنان نے بھی مخاطب کیا۔ اس جلسہ سے قبل بابو جگجیون رام کے مجسمہ کی ضلع کلکٹر رونالڈ روس، ایم ایل سی وی جی گوڑ، راجیشور رائو نے دیگر پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا اور اس جلسہ میں کلیانہ لکشمی کے چیکس کی بھی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس جلسہ میں ضلع جوائنٹ کلکٹررویندرریڈی، ڈی سی سی بی بینک چیرمین پٹواری گنگادھر رائو اور دیگر بھی موجود تھے۔