بابر اعظم پاکستانی کوہلی:کلارک

برسٹول۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی سابق کپتان مائیکل کلارک نے افغانستان کیخلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے باصلاحیت بیٹسمین بابراعظم کو پاکستانی ویراٹ کوہلیکا خطاب دے دیا۔واضح رہے کہ ان سے قبل احمد شہزاد اورعمر اکمل پر بھی ماضی میں اسی طرح کا نام اور خطاب دینے کی کوشش بری طرح ناکام ہو چکی ہے لیکن اب دیکھنا ہے کہ بابر اس نام کو کہاں تک درست ثابت کرتے ہیں۔پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ شعبہ میں اس وقت بابر اعظم کو وہی مقام حاصل ہے جوکہ ہندوستانی ٹیم میں کپتان ویراٹ کوہلی کو حاصل ہے۔