بابا نگر میں نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /24 جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ بابا نگر میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ محمد جعفر نے اپنی دوکان میں انتہائی اقدام کیا ۔ یہ نوجوان علاقہ میں ٹی وی میکانک کا کام کرتا تھا اور اسی دوکان میں اس نے خودکشی کرلی ۔ تاہم اس کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس کنچن باغ کے مطابق جعفر ذہنی تناؤ کا شکار تھا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

لاولد شخص کی خودکشی
حیدرآباد /24 جنوری ( سیاست نیوز ) اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ چھتری ناکہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ سرینواس جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اس شخص کی شادی 6 سال قبل ہوئی تھی اور اس کی کوئی اولاد نہیں ہوئی ۔ اس بات سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور ہر وقت سونچ میں رہتا تھا ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔