بابا نگر سے مشتبہ شخص کو حراست میں لئے جانے کے بعد سنسنی

حیدرآباد ۔ /12 ڈسمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقے حافظ بابا نگر سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لئے جانے کے بعد وہاں پر سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس نے بابا نگر میں کریم نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔ گرفتاری کے بعد علاقہ میں یہ افواہ گشت کرنے لگی کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے کسی مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے اس کا تعلق کسی دہشت گرد تنظیم سے ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ حال میں سنتوش نگر علاقہ میں پیش آئی رہزنی کی واردات میں 3.5 لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے تھے ۔ اس کیس سے متعلق افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ کسی پولیس عہدیدار نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ۔