شمس آباد /17 جون ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع مدن پلی میں بائیک سے گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب بی سدھاکر 38 سالہ پیشہ ڈرائیور ساکن شیخ پیٹ گولکنڈہ کل بائیک پر شادنگر جاکر واپس ہو رہا تھا کہ شمس آباد کے موضع مدن پلی میں بائیک سے گر گیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس اباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔