بائچونگ بھوٹیا نے ترنمول کانگریس سے استعفیٰ دیا

کلکتہ 26فروری (سیاست ڈاٹ کام)سابق ہندوستانی فٹ بالر بائچوئنگ بھوٹیا نے آج ترنمول کانگریس کی ابتدائی رکنیت سمیت تمام عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔بھوئیا ں نے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ کام نہیں کرسکتے ہیں۔ سابق فٹ بالر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ آج میں آل انڈیا ترنمو ل کانگریس پارٹی کے تمام عہدوں اور رکنیت سے باضابطہ استعفیٰ دیدیتا ہوں ۔میں کسی بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ زیادہ دنوں تک کام نہیں کرسکتا ہوں۔بھوٹیا کے استعفیٰ پر ترنمول کانگریس کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔