دبئی۔یکم مئی( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے آج 2014ء اور 2015ء سیزن کیلئے اپنے ایلیٹ پیانل ایمپائرس کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں نیوزی لینڈ کے ایمپائر بلی باؤڈن کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے جو گذشتہ برس ایلیٹ پیانل سے باہر ہونے کے بعد ان کے مقام پر ٹونی ہل کو اس پیانل میں شامل کیا گیا تھا لیکن رواں برس ٹونی ہل نے نیوزی لینڈ کرکٹ این زیڈ سی ایمپائر کوچ بننے کے بعد آئی سی سی کے پیانل سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ پیانل میں پاکستان کے علیم ڈار کے ہمراہ بلی باؤڈن ‘ کمار دھرما سینا ‘ اسٹیف ڈیوس ‘ مرائس ایراسمس ‘ اینکولڈ ‘ رچرڈ ایلنگ ورتھ ‘ رچرڈ کیٹل برگ ‘ نیگل لانگ ‘ بروس آکسنفورڈ ‘ پال رائفل اور راڈ ٹکر شامل ہیں ۔