حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) شاہ میر پیٹ پولیس نے علاقہ کی ایک باؤلی سے ایک نعش کو برآمد کرلیا ۔ جو شناخت کے بعد بتایا گیا ہے کہ یہ نعش 30 سالہ پی سدھاکر کی ہے ۔ جو رنگاریڈی ضلع کا رکن تھا جس کا آبائی مقام ضلع نظام آباد بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے بلونت ریڈی نامی ایک شخص کی زرعی باؤلی سے سدھاکر کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔